اشتہار

نوڈیرو، 3 محنت کشوں کا قتل، 3 مشتبہ افراد زیر حراست، وزیر اعلیٰ کی ورثاء سے رابطے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: نوڈیرو میں 3 محںت کشوں کو قتل کرنے والے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو تینوں مزدوروں کے ورثاء سے رابطے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں قتل ہونے والے تین محنت کشوں نے قتل کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رابطہ کرکے قتل ہونے والے تینوں مزدوروں کے ورثا سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش نے تینوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار تینوں افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

معصوم کا خون بہانے والا ہمارا دشمن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، سندھ میں ہر شخص کوئی بھی زبان کا ہو وہ سندھی اور ہمارا بھائی ہے، سندھ کا امن خراب کرنے، معصوم کا خون بہانے والا ہمارا دشمن ہے، میں ہر اس دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا خون بہانا کون سی انسانیت ہے، واقعے پر دہشت گردی کی دفعات پر مقدمہ درج کیا جائے، قاتلوں کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے، قاتلوں کی گرفتاری تک پولیس کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

مزدوروں کے قتل کی ہر زاوئیے سے تحقیقات کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب

ادھر مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ مرتضیٰ وہاب نے نوڈیرو میں مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر دکھ ہوا ہے، مزدوروں کے قتل کی ہر زاوئیے سے تحقیقات کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مزدوروں کو قتل کرنے والے سندھ دھرتی کے دشمن ہین، لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا، دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے شہر نوڈیرو میں نامعلوم مسلح افراد نے تین محنت کشوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں