ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے متاثرہ طالبعلم کو علاج کے لیے نیویارک بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والا محمد احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا۔ طالب علم کے ہمراہ اس کے والد بھی نیویارک روانہ ہوئے۔

محمد احمد کا امریکا کے سن سٹی اسپتال میں سندھ حکومت کے خرچ پر علاج ہوگا۔ سندھ حکومت نے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم اسپتال کو منتقل کردی۔

- Advertisement -

بچے کے والد کی رہائش کے لیے امریکا میں فور اسٹار ہوٹل میں بندوبست کیا گیا ہے۔ احمد کی صحت یابی کے لیے مزید اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

یاد رہے محمد احمد حسین کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ایک استاد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بچے کے بیرون ملک علاج کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا میں احمد کا علاج کروانے کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں