لاڑکانہ میں شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قمبر کے قریب پولیس اہلکار نے وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون ٹیچر جاں بحق اور راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی سے انکار پولیس اہلکار نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کی۔
تفتیشی حکام کے مطابق خاتون ٹیچر کی لاش اور زخمی راہگیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تاہم ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
مقتولہ ٹیچر کو حال ہی میں نوکری ملی تھی اور اس نے جوائننگ دی تھی۔
ایس ایس پی قمبر کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جائے گا۔