27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی کا تنازعہ 5 جانیں نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں دن دیہاڑے 5 افراد کو موت کےگھاٹ اتاردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ لاڑکانہ کی میرو خان جیل روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو جاں بحق کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد وارہ کےعلاقے میاں رتو کے رہائشی تھے ان میں سے دو افراد جیل سے رہائی کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر صدر سندھ اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور نے لاڑکانہ میں پانچ افراد کےقتل کانوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فریال تالپور نے ہدایت کی کہ علاقے میں امن کو ہرحال میں برقرا رکھا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں