جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

کس شہر میں انٹر امتحانات ملتوی کردیے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے راستوں کی بندش کے باعث انٹر کے امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔

ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ 29 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات اب 5 مئی سے ہوں گے۔

یہ پڑھیں: انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

واضح رہے سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے تاہم اب تک طلبا کو تاحال نا امتحانی شیڈول ملا نا ایڈمٹ کارڈ فراہم کیے جاسکے ہیں جبکہ شہر بھر میں کتنے اور کونسے امتحانی مراکز قائم ہونگے فیصلہ نہیں ہوسکا۔

امتحانات میں تاخیر نتائج میں بھی تاخیر کا سبب بنے گی، جس سے جامعات کے داخلوں اور سیشن کے آغاز میں بھی تاخیر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں