اشتہار

لاڑکانہ: رینجرز کی کارروائی، 20 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : وزیر داخلہ سندھ کے حلقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسد کھرل کے قریبی ساتھی سمیت 20 افراد گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ کے حلقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے بدنام زمانہ ڈاکو اسد کھرل کے قریبی ساتھی پٹھان ابڑو کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے راکٹ لانچر برآمد کرلیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادرے کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مرکزی ملزمان اعجاز ابڑو اور منظور مینگل کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگیے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے تین روز قبل رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ میں کارروائی کی گئی تھی جس میں  اسد کھرل کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم رینجرز کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھاکہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور اُن کے بھائی طارق سیال نے مقامی پولیس اور 200 سے زائد کارکنان کے ہمراہ مداخلت کر کے ملزم کو فرار کروادیا تھا۔

بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور لاڑکانہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر طارق سیال اور اسد کھرل کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی تھی، ترجمان رینجرز کی جانب سے اسد کھرل کےمعاملے پر باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں