لاڑکانہ: نئوں دیروتھانہ کی حدود میں نوجوان نے شادی نہ کروانے پر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے نئوں دیروتھانہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی نہ کروانے پر 22 سالہ رمضان نامی نوجوان نے خودکشی کرلی، رمضان نے بھائی کا بتانا تھا کہ رمضان نے چند روز قبل والدہ کو ماموں سے رشتے کی بات کرنے کا کہا تھا لیکن ماموں سے بات کرنے سے قبل ہی رمضان نے خودکشی کر لی۔