ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لشکری رئیسانی کا ویمن یونی ورسٹی کو شاندار تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی نے ویمن یونی ورسٹی کو ہزاروں نایاب کتابیں عطیہ کرکے نئی روایت کردی۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کو 20ہزار نایاب کتب عطیہ کر دیں۔

ان کتابوں میں سیاسیات، جغرافیہ، معاشیات، مذہب، تاریخ، لائیو سٹاک، زراعت، قومی ایشوز اور دیگر موضوعات پر مشتمل نایاب کتب شامل ہیں

lashkaari

ویمن یونی ورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات نے نواب زادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے ان نایاب کتابوں کو ادارے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا

بلوچستان میں ایسی روایت کم ہی پائی جاتی ہے. سیاست دانوں اور بالخصوص سرداروں کی جانب سے کسی علمی ادارے کو کتب عطیہ کرنا ایک احسن روایت ہے. امید کی جا سکتی ہے کہ دیگر سیاست دان بھی اس روایت کی تقلید کریں گے

نواب زادہ لشکری رئیسانی مسلم لیگ ن کے ممبر ہیں اور اس سے قبل 2010 تک پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں