تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے وہ اب ٹی ٹوینٹی کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔

فاسٹ بولر نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ بولر نے 30 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 33.45 کی اوسط سے 101 وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور 28 کی اوسط سے 338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی بہترین بولنگ بھارت کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 38 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مختصر طرز کی کرکٹ کے ماہر مانے جانے والے لاستھ ملنگا نے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں، ملنگا کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -