بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

مناسک حج کی ادائیگی کا آج آخری روز، رمی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مناسک حج کی ادائیگی کا آج آخری روز ہے اور حجاج کرام بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں۔

حج 2024 آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔ پانچ روزہ مناسک حج کا آج آخری دن ہے اور حجاج کرام جمرات میں رمی میں مصروف ہیں۔ حجاج تیسرے روز بھی بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں۔

رمی سے فراغت کے بعد حجاج مسجد الحرام کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ بڑی تعداد میں طواف زیارت میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

رواں سال سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد افراد نے حج کا فریضہ ادا کیا۔ حج ایام کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 19 عازمین حج زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

حج کا اختتام ہونے کے بعد پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ جمعرات 20 جون سے شروع ہو جائے گا اور قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 20 جون کو حجاج کے قافلے کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں