جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جو لوگ گوشوارے جمع نہیں کراسکے وہ پندرہ دن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انکم (آمدن) ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی روش ختم کرنا ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گوشوارے جمع نہیں کراسکے وہ پندرہ دن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں کچھ مسائل اٹھائے ہیں، یہ ٹیکس سال 2023 کے ریٹرن فائل کرنے سے متعلق نہیں ہیں، ان مسائل کو ادارے میں پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس سال سسٹم کی سست روی یا سسٹم کی خرابی سے متعلق کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، یہ سسٹم ریٹرن فائل کرنے کی درخواست کے ہموار کام کی عکاسی کرتا ہے، ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت سے بچنے کے لیےسسٹم کو یقینی بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں