تازہ ترین

چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟

ہانگ کانگ : چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی 6.2 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی، سابق شہنشاہ پوئی نے یہ نایاب گھڑی روس میں دورانِ قید اپنے مترجم کو دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی چھ اعشاریہ دو ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی، پاکستانی روپے میں اس گھڑی کی قیمت ایک ارب اکتر کروڑ روپے بنتی ہے۔

فلپس نیلام گھر کا کہنا ہے کہ تاریخی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ گھڑی چھیاسی سال پرانی ہے، ایک اعشاریہ دو انچ قطر کے پلاٹینم ٹائم پیس میں عربی نمبر، گلابی سونے کے کانٹے اور چاند نما فنکشن ہے، جس ظاہر ہوتا تھا کہ چاند کسی بھی وقت زمین سے کتنا دور ہے۔

فلپس آکشن کا کہنا ہے کہ سابق شہنشاہ پوئی نے یہ نایاب گھڑی روس میں دورانِ قید اپنے مترجم کو دی تھی۔

فلپس کے ایشیا میں گھڑیوں کے سربراہ نے کہا کہ ‘وہ اس شاندار فروخت سے بہت پرجوش ہیں کیونکہ اس نے ریکارڈ قائم کیا۔’

چینی شاہی خاندان کے آخری بادشاہ ایسین کا تعلق گیورو پوئی سے تھا، 1908 میں دو سال کی عمر میں شہنشاہ بننے والے ایسین گیورو پوئی کو برنارڈو برٹولوچی کی آسکر جیتنے والی فلم نے امر کر دیا تھا

Comments