بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

رواں سال کا آخری چاند گرہن، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا جس کا نظارہ پاکستان، سمیت ایشیا، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اور اٹلانٹک کے ممالک میں کیا گیا۔ پہلا چاند گرہن رواں سال 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب ہوا تھا۔

پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگا۔ چاند پر گرہن رات 11 بج کر دو منٹ پر لگنا شروع ہوا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر عروج پر پہنچا۔

- Advertisement -

چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 24 منٹ رہا جو علی الصباح 3 بج کر 26 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟

جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں