جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سال کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جس کو پاکستان میں بھی مکمل طور پر دیکھا جاسکے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سال 2019 کا آخری سورج گرہن بھرپور ہوگا جس میں سورج ایک چاند کی مانند نظر آئے گا، پاکستان میں مکمل طور پر اس منظر کو دیکھا جاسکے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق بیس سال کے طویل عرصے کے بعد 26 دسمبر کو سورج کو اس انداز سے گرہن لگے گا جبکہ اس سے قبل 11 اگست 1999 کو اس طرح کا منظر دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق جن ممالک میں غروبِ آفتاب سے پہلے سورج کو گرہن لگے گا وہاں اندھیرا ہوجائے گا کیونکہ چاند مکمل طور پر سورج سے آگے آجائے گا جس کی وجہ سے روشنی کم ہوگی۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 26 دسمبر کی صبح 7:34 پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جو 8:46 پر مکمل ہوجائے گا اور 10: 10 پر یہ قدرتی عمل ختم ہوجائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سال کا آخری سورج گرہن پاکستان کے ساحلی علاقوں کراچی، گوادر میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا کیونکہ یہاں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپا نظر آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں