جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ کل سے شروع ہو رہا ہے مسجد نبوی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں نماز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے۔ سعودی عرب میں کل سے اس کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے باعث مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے آخری عشرے میں روضہ انور ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے جاری شیڈول کے مطابق مرد نمازیوں ک لیے روضہ شریفہ کی زیارت کا آغاز صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

مرد زائرین کے لیے دوسرے مرحلے میں رات 11 بجے سے 12 تک اور تیسرا مرحلہ صبح کے 2 سے 5 بجےتک ہوگا۔

اس کے علاوہ خواتین زائرین کے لیے صبح 6 سے 11 بجے تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے وقت مقرر ہے۔

ادارہ امور حرمین کا مزید کہنا ہے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نسک پورٹل کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کا مقصد اذدھام پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو نوافل ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔

ویڈیو: فلسطینیوں کی فتح کے لیے امام کعبہ کی اجتماعی دعا، نمازی بھی تڑپ اٹھے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں