تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

بھارت کی لیجنڈ آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس سے متعلق بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ہے۔

یہ ویڈیو شوبز کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر وہیل چیئر پر لتا منگیشکر موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لتا منگیشکر کی طبیعت کافی خراب ہے اور ان کی ناک میں نلکی بھی لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لتا منگیشکر جیسی آواز رکھنے والی پاکستانی طالبہ

ویڈیو میں موجود ایک خاتون لتا کے پیر چھوتی ہیں جب کہ ایک شخص کو ان سے ہم کلام ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی لتا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کو اسپتال کے کپڑے پہنے اور دو خواتین کے سہارے کے ساتھ چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 92 سالہ گلوکارہ لتا کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور انہیں 9 جنوری کو ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ 6 فروری کو انتقال کرگئیں۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں معروف گلوکار اور اداکاروں نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -