تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

اداکار بلال قریشی کی اہلیہ و بیٹے کے ہمراہ سیرو تفریح، تصاویر وائرل

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی کی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی فارغ اوقات میں اکثر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر تفریح کرتے نظر آتے ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال قریشی اور ان کی اہلیہ اداکارہ عروسہ قریسی اپنے بیٹے محمد سوہان کے ہمراہ شہر کے مشہور مقامات پر بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، مداحوں نے بھی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بلال قریشی کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 9 فروری 1979 کوسعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے۔

View this post on Instagram

MaMa & Sohaan rock together 😎👩‍👦😉

A post shared by Uroosa Bilal Qureshi (@uroosabilalqureshi) on

بلال قریشی نے 14 فروری 2015 کو معروف ٹی وی آرٹسٹ عروسہ سے شادی کی اور اس خوبصورت جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام محمد سوہان ہے۔

عروسہ سے ان کی ملاقات 2012 میں ایک شوٹ کے دوران ہوئی تھی۔ اس اداکار جوڑی کا سب سے سپر ہٹ ڈرامہ ’موہے پیا رنگ لاگا ‘ ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -