تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بابراعظم کپتانی چھوڑ دیں۔۔اگر!

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ بیرونی عناصر کی جانب سے غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو وہ قیادت سے دستبردار ہو جائیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بابر 2023 ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے؟ تو راشدلطیف نے جواب دیا کہ جب تک بابر کو اپنی کپتانی کے دوران ڈکٹیشن نہیں ملنا شروع ہو جاتی ہے تب تک تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بابر کپتان رہیں گے تاہم، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ وہ [کپتانی سے] دستبردار ہو جائیں اگر کوئی انہیں باہر سے متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی بابر کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 تک تینوں فارمیٹس کے لیے پاکستانی کپتان برقرار رکھے گا۔

پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حالیہ انٹرویوز میں بابر کو مشروط حمایت کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ جب تک ٹیم جیتتی رہے گی کپتان کو تبدیل نہیں کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -