پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے پیر پگارا کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے جی ڈی اے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔
لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 2022 میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے پر جی ڈی اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی، جی ڈی اے نے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی نامزد کر دیا
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ترجمان رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔