ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دینا چاہئے،لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل سابق وزیراعظم اداروں کے خلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں مگر انہیں نہ کوئی روکنے والاہے نہ کوئی پوچھنے والا، جیسے بانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالا گیا نوازشریف کوبھی نکال دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نااہل نوازشریف پربرس پڑے اور کہا کہ ک نااہل سابق وزیراعظم اداروں کےخلاف کھلم کھلا ہرزہ سرائی کررہے ہیں مگر انہیں نہ کوئی روکنےوالاہےنہ کوئی پوچھنے والا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضیااللہ آفریدی کےخلاف کیس جھوٹ پرمبنی ہے، عدالت سےاستدعاکی عمران خان کو طلب کیا جائے، نوازشریف کی حکومت کابلوچستان میں بھانڈاپھوٹ گیا، شاہدخاقان کوکوئٹہ میں کوئی ایئرپورٹ تک چھوڑنےبھی نہیں آیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی تقریروں کا پیمرا یا سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی، جیسےبانی ایم کیوایم کوپارٹی سےنکالاگیانوازشریف کوبھی نکال دیناچاہئے، نوازشریف صیہونی طاقتوں کاآلہ کار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


 مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ


انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کوتوہین عدالت پرسزادے، مجھےکیوں نکالاکاراگ بند ہوناچاہئے، نوازشریف عوام کوخانہ جنگی کی جانب لےکرجائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 17جنوری سےتحریک کااعلان کیا ہے، ثابت کردیں گےنوازشریف کارویہ قابل قبول نہیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے،  حدیبیہ کیس کھلا تو توحکومت شریف خاندان کوبچانےمیں لگ جائے گی اور ملک میں ایک انتشار کا عالم ہو گا ہر طرف افراتفری ہو گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں