اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

بلاول کو لیگل ٹیم کی جانب سے مس گائیڈ کیا جارہا ہے، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو لیگل ٹیم کی جانب سے مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کوئی عہدے سے چلا جاتا ہے تو اس کے سارے عیب سامنے رکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کس قسم کی روایت ڈالی جارہی ہے ایوان میں ججوں کے خلاف گفتگو سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ججوں کے خلاف بات کرکے وقتی طور پر الیکشن سے فرار ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن تو کرانا ہوں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس ججز اور وکلا کے سربراہ ہیں ادارے کی حفاظت کریں گے جب ثاقب نثار چیف جسٹس تھے شہباز شریف اس وقت ان کے خلاف بات کرتے، شہباز شریف کو جن 180 ممبران نے ووٹ دیا ذرا عوام میں جاکر دکھائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست تو عوام ہےعوام رل گئی ہے اور ریاست ناپید ہے یہ لوگ ریاست کے اوپر ریاست بن کر بیٹھ گئے ہیں الیکشن تو ہونے دیں کچھ بھی ہوجائے یہ عوام میں جائیں انہیں لگ پتا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں