اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

’آصف زرداری سے کہا بلاول بھٹو کو شہباز شریف کا وزیر نہ بنائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو شہباز شریف کا وزیر نہ بنائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ بلاول کو وزیر بنایا تو یہ پنجاب میں سیاسی خودکشی ہوگی، کہا تھا بلاول اگر شہباز کے وزیر بنے تو ہمیں ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا اب اگر پیپلزپارٹی کہے ن لیگ مہنگائی لیگ ہے تو کون مانے گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری نے خود کہا کہ بلاول نابالغ ہیں ابھی سیکھ رہا ہے، زرداری نے یہ کہہ کر بلاول کے 10 سالہ کیریئر پر پانی پھیر کردیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 15 سالہ حکومت پیپلزپارٹی کے لیے شو کیس ہے، بلاول بھٹو نے بطور وزیر شہباز شریف کے لیے تعریفی الفاظ کہے، یہ شہباز شریف کو سندھ بلا کر کہتے ہیں ان کے جیسا لیڈر چاہیے، یہ کہتے ہیں شہباز شریف جیسا بندہ چاہیے جو سندھ کو لاہور جیسا بنائے اگر سندھ میں شہباز شریف کی ضرورت ہے تو 15 سال پی پی کیا کرتی رہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں موجود سسٹم نے حکومت کو ہائی جیک کررکھا ہے، سندھ حکومت وہاں موجود ایک سسٹم کے تحت چلتی ہے، اس طرح صوبے اور ریاستیں نہیں چلا کرتیں جتنا فری ہینڈ پیپلزپارٹی کو ملا لاڑکانہ کو پیرس بن جانا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں