اشتہار

’کابینہ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ماہر قانون دان و پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پی پی نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ ایمرجنسی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کے کوئی عوامل نہیں ہیں، ایمرجنسی لگانے کا مطلب یہ ماننا ہے کہ سول انتظامیہ مکمل ناکام ہوگئی۔

- Advertisement -

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر صدر کی تسلی و تشفی ہونا صوابدیدی اختیارات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو انشا اللہ نیب ایکٹ بھی اڑا دیا جائے گا، نیب ایکٹ ختم ہونے سے 1200 ارب کے کیس کھل جائیں گے اور 1200 ارب روپے بھی خزانے میں واپس آنے کا امکان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ مولانا کی جماعت سیاست کے مرکزی دھارے میں آج تک نہیں آئی، انہوں نے پتھروں اور مکے چلانے کی بات کی ہے تو یہ شوق بھی پورا کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں