بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی ؟ لطیف کھوسہ اپنے دعویٰ پر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے دیئے گئے اپنے موقف پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی جانب سے اعلان نہیں کیا، بانی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کا پیغام دیا ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب سیاسی قیادت ملاقات کیلئےجیل جاتی ہے تو انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو تو بہن کے توسط سے پیغام آئے گا، افسوسناک ہے کہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کب جیل سے باہر آئیں گے؟ لطیف کھوسہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 24 نومبر سے پہلے ہی حکومت بھاگ جائے گی ، حکومت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا، ہر بندہ فری فار آل ہے، پنجاب دیکھ لیں وہاں آپ بغیر ماسک کے باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں اسکول اور انڈسٹریز بند کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات پرقائم ہوں کہ نومبرمیں ہی بانی پی ٹی آئی کورہائی مل جائے گی، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کی کال پر پورا پاکستان امڈ آئے گا۔

لندن میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن میں خواجہ آصف، قاضی فائز اور نواز شریف کے ساتھ جو ہوا وہ لوگوں کا غم وغصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں