اشتہار

’اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی سے نہیں نکالا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو پارٹی سے نہیں نکالا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی سے نہیں نکالا گیا ہے، کیونکہ پی پی میں رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا رواج نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی پی میں عہدے تبدیل ہوتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی کی امانت ہوتے ہیں تاہم بنیادی رکنیت کسی کی معطل نہیں کی جاسکتی۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اعتزاز احسن کے پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعتزاز احسن نے گزشتہ دنوں شریف فیملی کے کیسز میں بری ہونے پر بیان دیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے اعتزاز احسن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

حکومت کا اعتزاز احسن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا عندیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا پہلا شخص اعتزاز احسن تھا اور اس کے بارے میں سابق صدر آصف زرداری کی رائے سے میں اچھی طرح واقف ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں