ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لطیف کھوسہ کا اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، ہم بھی آگ کےدریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2022سے ہم پر سیاہ دور مسلط کیاگیا، 2022سے ملک میں جو ظلم کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہوش کے ناخن لیں پاکستان کوبانی پی ٹی آئی ہی ترقی دے سکتا ہے، اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی پر سب کچھ نچھاور کرتی ہے اور سالانہ 9 ارب روپے شوکت خانم کو دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس بابرستار کے خط کے بعد کل پریس کانفرنس کرکے ہرزہ سرائی کی گئی ، اٹارنی جنرل کو میں نے انگلی پکڑ کر قانون سکھایا لیکن ایسی باتیں کبھی نہیں سکھائیں، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات مستعفی ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما  نے مزید کہا کہ سزا یافتہ شخص کو لندن سے لایا گیا ہے،ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بائیومیٹرک کےدوران گرفتارکیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کل ویڈیولنک پربانی پی ٹی آئی کی حاضری کا حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کل ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،ایوان میں بیٹھے لوگ تھرتھر کانپیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں