تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’جن، بھوتوں اور چڑیلوں‘ کا شہر پر قبضہ، تصاویر سامنے آگئیں

ایل سلواڈور: لاطینی امریکا میں واقع ملک نکر گوا کے شہر میں ’جن ، بھوتوں‘ نے ڈیرے ڈال دیے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکرگوا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر مسایا کے مکینوں نے ہالووین تہوار سے قبل ’اگیسوٹیز‘  نامی روایتی تہوار  مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

تہوار منانے والے شہری دیومالائی کرداروں (شیطان، بھوت اور چڑیل) کا روپ دھار کر گھر سے باہر نکلے اور انہوں نے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ڈیرے ڈالے۔

نکرگوا کی حکومت نے کرونا کے پیش نظر شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رواں سال روایتی تہوار کو منسوخ کردیں مگر مکینوں نے حکومتی درخواست اور ایپل کو مسترد بھی کیا۔

اگیسوٹیز میں جہاں مقامی شہری حصہ لیتے ہیں وہیں اس کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی پہنچتے ہیں۔ اے ایف بی سے بات کرتے ہوئے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ ’یہ مونمبو گاؤں کی روایت ہے، میں اپنے والد کے ساتھ بھی اس تہوار میں حصہ لیتا تھا، مگر اُن کی موت کے بعد شریک تو نہ ہوسکا البتہ ہر سال دیکھنے کے لیے پہنچتا ہوں‘۔

ہالووین تہوار کیا ہے؟

ہالووین (Halloween) امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباس میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں  چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو ’پِیٹھے‘ نظر آتے ہیں جن پر ہیبت ناک شکلیں تراشی جاتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔

کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں، 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔

اس صدا کا یہ مطالب ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ، گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -