تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اوورسیز کیلیے نئی سہولت؛ وزیراعظم نے ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کر ‏دیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے تحت اسٹیٹ بینک کے سوہنی دھرتی ریمیٹنس ‏پروگرام کا اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک نےجو اقدامات اٹھائے ‏اس پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ہمیں پہلےیہ سمجھناچاہیےپاکستان کےمسائل کیاہیں پاکستان کا سب سے بڑا ‏مسئلہ برآمدات پرتوجہ نہ دیناہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج جوبڑےممالک کی برآمدات ہےماضی میں پاکستان کی ایسی برآمدات تھی ہماری برآمدات ‏کیوں متاثرہوئی اس کوسمجھنےکی ضرورت ہے پاکستان کےمعاشی ماڈل پرترقی کرنے والا سنگاپور آج کہاں پہنچ ‏گیا جب بھی معیشت بہترہونےلگتی ہےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے جب صنعتوں کوفروغ ملےگا تو ملکی ‏برآمدات بھی بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے تاہم وبا میں پاکستان کی معاشی کارکردگی ‏دیگر ملکوں کی نسبت بہتررہی، بیرون ملک پاکستانی ہماراسب سےقیمتی اثاثہ ہیں اوورسیزنےہمیشہ مشکل وقت ‏میں پاکستان کی بھرپور مدد کی روشن ڈیجیٹل پروگرام کےتحت اوورسیزپاکستانی گھربھی خریدسکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانی سب سےزیادہ پیسہ ریئل اسٹیٹ میں خرچ کرتےہیں سوہنی دھرتی ‏ریمیٹنس پروگرام کوبہت پہلےشروع کردیناچاہیےتھا، 90لاکھ پاکستان بیرون ملک مقیم ہیں جوملک کیلئے درد ‏رکھتے ہیں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کر رہے ہیں پروگرام کے اجرا پر گورنر اسٹیٹ ‏بینک اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -