کوئٹہ: وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیوکے مطابق وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے بھارت سمیت دنیا کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
ناصر جنجوعہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان گزشتہ 14 سال سے دہشت گردی کے عفریت کا انتہائی کامیابی سے سامنا کررہا ہے اور اس راہ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔