کراچی : شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے سولہ ملزمان کو حراست میں لے لیا.
تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی.
دوسری جانب کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کریمنلز سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غلام نبی عرف رسول نامی مجرم بھی پکڑا گیا، جبکہ پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.
ادھر رینجرز نے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.