جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں افسران کا بیت الخلاء استعمال کرنے پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’’نچلے گریڈ کے ملازمین سینئرافسران کےلئے مختص بیت الخلاء استعمال کرنے سے پرہیز کریں‘‘۔

یہ سرکلر ایڈمن کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اواس میں کہاگیا ہےکہ ’’میں نے ازخود نوٹس کیا ہے کہ بی پی ایس – 15 سے نچلے درجے کے اہلکار لاء اینڈ جسٹس کمیشن سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسران کے لئےمختص بیت الخلاء استعمال کررہے ہیں، قاصد عمران خان کو دو مرتبہ اعلیٰ افسران کے لئے مختص بیت الخلاء استعمال کرتے دیکھا گیا ہے‘‘۔

یہ سرکلر ایڈمن کےجوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

سرکلر میں نچلےگریڈ کے ملازمین کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ اعلیٰ افسران کے لیے مختص بیت الخلاء استعمال کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں