لاہور: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ منصورعلی شاہ کی سربراہی میں بچوں سے زیادتی کے خلاف قانون سازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پرآئی جی پنچاب عارف نواز خان بھی شریک ہوئے، دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی پنجاب کو حکم دیا کہ سانحہ قصور اوراس جیسے جتنے بھی واقعات ہیں ان کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور تمام رکارڈ اور انکوائری کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس منصور علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ قصورالمناک واقعہ ہے جس سے پوری قوم افسردہ ہے، ملزم کو ہر صورت گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے متعدد واقعات پوچکے ہیں، پہلے کے مقدمات کہاں ہیں، پیش کیوں نہیں کیے گئے، کیا آپ کے پاس پہلےکیسز کی تفصیلات ہیں۔
اس موقع پرآئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معلومات کے مطابق ایک ملزم کے 6 کیسز میں ڈی این اے رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مزید کاروائی کی جارہی ہے، ہماری پولیس ایمانداری سے کام کر رہی ہے۔
آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے عدالت کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔ لاہورہائی کورٹ میں مزید کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔