جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

بشنوئی گینگ کا نیا ٹارگٹ کون تھا؟ شوٹرز پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پولیس نے مختلف ریاستوں میں کارروائی کرتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ کے 7 شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف پولیس نے دہلی، بہار، پنجاب، ہریانہ، راجستھان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کر کے شوٹرز کو اسلحے سمیت پکڑ لیا۔

اس آپریشن کو پولیس کی ایک بڑی کامیاب کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے یہ گرفتار شوٹرز ہریانہ میں سابق رکن اسمبلی کے بھتیجے سنیل پہلوان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

منصوبہ سازوں کو ہتھیار فراہم کر دیے گئے تھے اور ٹارگٹ کی ریکی بھی مکمل کر لی گئی تھی۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی میں 23 اکتوبر کو بہار سے تعلق رکھنے والے شوٹر رتیش سے گرفتار کیا جس کے بعد مختلف ریاستوں سے گینگ کے 6 شوٹرز پکڑے گئے۔

گرفتار ملزمان سے 6 نیم خودکار پستول اور گولیاں برآمد کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں