منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

لارنس بشنوئی کے والدین جیل میں سہولیات کیلئے کتنی رقم ادا کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کا جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اصل نام بلکرن برار ہے جو اس وقت گجرات سبرمتی سینٹرل جیل میں اپنی زندگی کے دن کم کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹرلارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے حال ہی میں اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا کو رمیش بشنوئی نے بتایا کہ لارنس بشنوئی کے اہل خانہ جیل میں اس کی دیکھ بھال کیلئے سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

لارنس بشنوئی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا 31 سالہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ بیٹا مجرم بن جائے گا۔

رمیش کا مزید کہنا تھا کہ ہم جدی پشتی امیر رہے ہیں، لارنس کے والد ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور ہمارے گاؤں میں 110 ایکڑ زمین کے مالک تھے۔

رمیش بشنوئی کے مطابق لارنس ہمیشہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہنتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کے گھر والے جیل میں اس کی سہولیات کے لئے خطیر رقم سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فلم پروڈیوسر امیت جانی نے بدنام زمانہ لارنس بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز بنانے کا اعلان کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلمساز امیت جانی نے ویب سیریز کا نام لارنس – اے گینگسٹر اسٹوری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کو انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منظوری مل گئی جبکہ فائر فاکس فلم پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

امیت جانی دیوالی کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ کے ناموں سمیت مزید معلومات شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ تہوار ختم ہونے کے بعد اس کا پہلا پوسٹر جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں