بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ، ہالی ووڈ‌ اداکار کو منہ کی کھانی پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک :  کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار نبھانے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور ہالی ووڈ فلم بائریٹس آف دی کیریبیئن کے کیپٹن جیک سیپرو (اداکار جونی ڈیپ) نے برطانوی اخبار پر جھوٹا آرٹیکل شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

برطانوی اخبار دی سن کے شائع کردہ مضمون میں کہا گیا تھا کہ 2016 میں جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور مار پیٹ کے دوران موبائل بیوی امبر ہیرڈ کے چہرے پر دے مارا تھا۔

اہلیہ اداکارہ امبر ہیرڈ نے 2017 میں ہالی ووڈ اداکار سے علیحدگی سے قبل تشدد کی تصاویر بھی پیش کردی تھیں۔

آرٹیکل میں اداکار جونی ڈیپ کو ظالم شوہر اور سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کو مظلوم بیوی کے طور پر دکھایا گیا تھا، جس کے خلاف جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کیا لیکن وہ مقدمہ ہار گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں