لاہور کی سیشن کورٹ نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے سوالنامہ پر عمران خان کے وکیل کے اعتراضات مسترد کر دیے۔
ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کے وکلاء کی جانب سے تفصیلی سوالات پر اعتراضات خارج کر دیے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ عمران کے وکلا نے سوالنامہ پر تاخیر سے اعتراضات جمع کرواٸے جس کی وجہ سے قابل سماعت نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ۔ وزراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔
دعوٰی میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر دس ارب دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، الزام سے ساکھ بری طرح متاثر ہوٸی ہے لہذا عدالت عمران خان کو دس ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔