اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غداری کیس میں پٹیشنر تھے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ میں قتل ہونے والے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غداری کیس میں پٹیشنر تھے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غداری کیس میں پٹیشنر تھے۔

عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی گاڑی پر 14 گولیاں ماری گئیں، وکیل نے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنےکی استدعاکررکھی تھی۔

- Advertisement -

عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت کل مقرر تھی اور سینئر وکیل امان اللہ کنرانی کیس میں پیروی کررہے ہیں۔

یاد رہے آج صبح کوئٹہ ائر پورٹ روڈ پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شاہ گھر سے ہائی کورٹ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا تھا کہ 14گولیاں فائر کی گئیں مگر وجہ موت کی سر پر گولی لگنا بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں