بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے‘ وکیل فیض شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سابق وزیر کی مسلسل عدم حاضری کی بنا پرعدالت نے اظہار برہمی کیا، شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی جانب سے دائردرخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن ضمانت کےباوجود پیش نہیں ہورہے ہیں.

مزید پڑھیں:نیب نے شرجیل میمن کے خلاف رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن 4 ماہ سے ضمانت میں توسیع لے رہے ہیں، وہ وطن واپس نہیں آرہے، قانون کو مذاق نہ بنایا جائے.

مزید پڑھیں:دبئی میں شرجیل میمن کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، اب انہوں نے وطن واپسی کا ٹکٹ کرالیا ہے، فیض شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی پی رہنما شرجیل میمن کا رواں ماہ وطن واپسی کا اعلان

یاد رہے اس سے قبل بھی سابق وزیراطلاعات وطن واپسی کا ارادہ کرچکے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہاراے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی میں دبئی سے لائیو بات کرتے ہوئے کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ رواں ماہ اکتوبر(گذشتہ سال 2016) میں ہی وطن واپس آکرنہ صرف مقدمات کا سامنا کروں گا، بلکہ بےبنیاد مقدمات سے بری بھی ہوجاؤں گا۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے امید ہے یہ بھی جھوٹےثابت ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں