بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مشہور ویڈیو کانفرنسنگ ایپ پر سماعت کے دوران وکیل بلی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں زوم ایپ کے ذریعے کیس کی سماعت میں مصروف وکیل فلٹر آن ہونے کی وجہ سے اچانک بلی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وکیل کے بلی بننے کا دلچسپ واقعہ ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی 349 ویں سماعت کے دوران پیش آیا جب جج رائے فرگوسن نے ورچوئل سماعت شروع کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ورچوئل کورٹ میں دو وکیل اور ایک بلی موجود ہوں گے۔

ورچوئل کورٹ میں کیس لڑنے والی نیلی آنکھوں والی خوبصورت بلی دراصل کاوٗنٹی اٹارنی راڈ فنٹن تھے جن کا چہرہ فلٹر کے باعث چھپ گیا تھا۔

- Advertisement -

جج نے وکیل نے کہا کہ جناب فونٹن مجھے یقین ہے کہ آپ نے ویڈیو کی سیٹنگ میں جاکر فلٹر آن کردیا ہے، جس پر مسٹر فنٹن نے کہا کہ ان کا اسسٹنٹ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بلی نہیں ہوں اور یہیں لائیو آرہا ہوں‘، جس پر جج نے کہا کہ ’میں دیکھ سکتا ہوں‘۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کی ورچوئل سماعت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر جج فرگوسن نے ٹوئٹ کیا کہ ’’زوم ایپ سے متعلق اہم تجویز، اگر آپ کا بچہ کمپیوٹر استعمال کرتا ہے تو ورچوئل سماعت سے قبل زوم ویڈیو چیک کرلیں اور فلٹر بند کردیں‘۔

راڈ فنٹن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زوم ایپ کا فلٹر کیسے آن ہوا انہیں اس بات کا بلکل بھی علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے سیکریٹری کے کمپیوٹر سے ورچوئل سماعت کے لیے آن لائن ہوا تو دیگر وکلا بھی آن لائن ہوچکے تھے اور ہم سب منتظر تھے کہ جج کیس کی سماعت شروع کریں۔

فنٹن نے کہا کہ سب کے چہرے کھل چکے تھے لیکن میرا چہرا نظر نہیں آرہا تھا بلکہ میری بلی کی شکل نظر آرہی تھی، پھر جج نے فلٹر ہٹانے میں میری مدد کی اور کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں