تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

دورانِ حراست فواد چوہدری پر تشدد کا خدشہ، وکلا نے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کے طبی معائنے کے لیے ان کے وکلا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

فواد چوہدری کے وکلا کی جانب سے ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ وقاص کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وکلا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کا طبی معائنہ نہیں کروایا گیا۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اس لیے طبی معائنہ ضروری ہے، طبی معائنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے۔

Comments