فیصل آباد: شہر میں وکلا گردی کی انتہا ہوگئی، مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر وکلاء نے ماں بیٹی سمیت تین افراد پر تشدد کیا جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر بلقیس نامی خاتون ،اس کی بیٹی فرزانہ اور بھتیجا منظور عدالت میں پیشی پرآئے۔ جہاں وکلاء سمیت آٹھ افراد نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، ایک لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، پیٹ پر لاتیں ماری گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:لومیرج کرنے والی بیٹی کا ماں پر سرعام تشدد، تھپڑوں کی بارش
فوٹیج میں حملہ آور ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن کے گیٹ سے نکلتے نظر آ رہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور وں نے متاثرین پرڈنڈے برسائے، وکیلوں کا ایک ساتھی بے ہوش خاتون پر بھی لاتیں برساتا رہا،وکلا نے خواتین کے ساتھ آنےو الے مردوں پر بھی ڈنڈے برسائے۔
Lawyers brutally beat women in Faisalabad by arynews
زخمی خاتون بلقیس کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد محمود نے جعل سازی سے ہماری 7 مرلہ اراضی پر قبضہ کیا،کیس کی پیروی کرنے کی پاداش میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد نے اپنے وکیل بھائی عمران اور ساتھیوں کی مدد سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا یا۔