جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملیرکورٹ میں خاتون پر وکلا تشدد کا واقعہ، اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ہائیکورٹ بار نے کراچی کی ملیرکورٹ میں خاتون پر وکلا تشدد کے واقعے کی انکوائری کے لیے سندھ بار ‏کونسل کو خط لکھ دیا۔

بیرسٹرصلاح الدین احمد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوئری کر کےذمہ داروں کا ‏تعین کیا جائے اور جو وکلا ملوث پائے گئے ہوں ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 22 نومبر کو وکلا کی جانب سےحملےکی ویڈیو دیکھ کر پریشانی ہوئی ماضی میں ‏لیلیٰ پروین نے وکیل علی حسنین سےشادی کی تھی۔ ‏

لیلی پروین کے بھائی نے وکیل کے خلاف چیک باوئنس کا مقدمہ کرایا تھا تشدد کاواقعہ علی حسنین کی ضمانت ‏کی سماعت کےموقع پرپیش آیا اور لیلی پروین نے الزام لگایا وکیل کے ساتھیوں نےحملہ کیا ہے لہذا واقعے کی ‏انکوائری کر کے ملوث وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ملیرکورٹ میں خاتون اور اس کے ساتھ آئے افراد پر عدالت کے اندر بدترین تشدد کیا گیا جس کی ‏ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں