اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے ایک رکن عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قتل کے ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے پر اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
وکلا ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں بار ایسوسی ایشنز کے وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ مقیم نے ملزمان سے ساز باز کر کے انھیں بے گناہ قرار دیا اور رہا کر دیا، وکلا نے نے کہا کہ ملوث پولیس افسران کی معطلی تک وکلا کی ہڑتال جاری رہے گی۔
اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پولیس افسران نے عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قاتلوں کو رہا کیا ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پولیس کے اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔