پولیس اہلکار کی جانب سے وکیل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل پر پولیس اہلکار کے تشدد پر اسلام آبادبار کی جانب سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آبادبار کونسل اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وکلا کل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کریں گے جب کہ پولیس کو بھی کچہری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسلام آباد بار نے کل کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 3 تین دن تک اہلکار گرفتار نہ ہوئے تو پولیس کا داخلہ کچہری میں بند کر دیں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاسےدھرناختم کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے، راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مویشی راستوں میں پھنسےہوئےہیں،ان کی جانوں کوخطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے، ہرقسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے۔
بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہےجس کانوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کاکبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔