تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم، وکلا آپے سے باہر، لاہور ہائیکورٹ پر حملہ

لاہور : ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر وکلا آپے سے باہر ہوگئے اور لاہور ہائیکورٹ پر چڑھائی کردی، عدالت کا گیٹ توڑ دیا اور اینٹیں برسا دیں۔

تفصیلات کے مطابق قانون دانوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ملتان میں ججز سے بدتمیزی کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر آر پی اوملتان کو شیرزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ شیرزمان اور قیصر عباس کا لائسنس بھی معطل کردیا۔

وکلا نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر عدالت کومیدان جنگ بنا دیا اور ہائیکورٹ عمارت میں شدید ہنگامہ آرائی کی، مرکزی دروازہ اکھاڑ پھینکا جبکہ مشتعل ہجوم نے چیف جسٹس کی عدالت جانے والے راستے کا دروازہ بھی توڑ ڈالا۔

احتجاج کے دوران وکلا نے چیف جسٹس کے خلاف شدید نعری بازی کی اور عدالت میں داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پولیس کی جانب سے مشتعل وکلا کے خلاف واٹرکینن کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کےشیل برسادیئے، ہنگامہ آرائی کے باعث عام شہری بھی متاثر ہوئے ، وکلا نے مال روڈ پر مارچ کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار نے وکلا پر تشدد کیخلاف کل پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ کل پنجاب بھر میں کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا، وکلا کے خلاف ایسی پر تشدد کارروائیاں کرنا درست نہیں۔

خیال رہے کہ ملتان بار کے صدر شیرزمان پر ساتھیوں سمیت ملتان میں جسٹس قاسم سے بدتمیزی کا الزام ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -