ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سابق پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں لکشمن اور گھمبیر پھر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹرز گوتم گھمبیر اور وی وی ایس لکشمن نے شاہد آفریدی، شعیب اختر اور سعید اجمل کے بارے میں لب کشائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرز گوتم گھمبیر اور وی وی ایس لکشمن نے تینوں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شعیب اختر، شاہد خان آفریدی، سعید اجمل کے بارے میں ماضی کی یاد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں کس طرح ان تینوں کے خلاف مشکلات کا سامنا رہا۔

لکشمن نے کہا کہ ’ہر کسی کو شعیب اختر جیسا ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت بریٹ لی کے ساتھ وہ شاید عالمی کرکٹ میں تیز ترین بولر تھے ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل ہوتا تھا اور وہ ہمیشہ لڑائی کے لیے تیار رہتے تھے۔

واضح رہے کہ لکشمن نے اپنے کیریئر کے دوران 134 ٹیسٹ میچز میں 8781 رنز اور 86 ون ڈے میچز 2338 رنز بنائے تھے۔

اسی سوال کے جواب میں گوتم گھمبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اجمل کی ’دوسرا‘ کو ہمیشہ سمجھنا مشکل لگتا تھا۔

سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ وہ سعید اجمل کے خلاف کھیل کر لطف اندوز ہوتے تھے کیونکہ اجمل میرے نزدیک مشکل آف اسپنرز میں سے ایک تھا، خاص طور ہم اس کا ’دوسرا‘ نہیں پک کرسکتے تھے اور جس رفتار سے وہ بولنگ کرتے تھے وہ بہت مہلک ہتھیار تھا۔

گوتم گھمبیر نے سابق اسٹار آل راؤنڈر آفریدی کے ساتھ لڑائی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس کے بارے میں جانتی ہے، میں اسے بالکل پسند کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گوتم گمبھیر نے 58 ٹیسٹ، 147 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جبکہ ہر فارمیٹ میں بالترتیب 4154 رنز، 5238 اور 932 رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں