پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

محمد رضوان نے سابق بھارتی کھلاڑی کا دل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وی وی ایکس لکشمن بھی محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایکس لکشمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد رضوان کے بیمار ہونے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے تعریف کی۔

وی وی ایکس لکشمن نے لکھا کہ ’محمد رضوان جرأت، عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں۔‘

- Advertisement -

سابق بھارتی کھلاڑی نے لکھا کہ ’پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثر کن ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’کھیل ایک استاد ہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

محمد رضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے کہا جان بھی چلی جائے کھیلوں گا ‏کیونکہ یہ اعزاز ہے، رضوان کاجذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں