ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لیہ سے 3 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیہ سے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بناناچاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے شہر لیہ میں اہم کارروائی کی گئی، اہلکاروں نے3دہشت گردوں کا گرفتار کرلیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اور ان کی شاخت سلیم، قاسم اور جمیل الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈبائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گرد خالد ضیا سے دو دستی بم، بارودی سامان اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا، ساہیوال کا رہائشی خالد ضیا لشکرجھنگوی سے تعلق رکھتا ہے، خالد ضیا بڑی کارروائی کے لیے یہاں آیا تھا۔

مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مچھر کالونی سے گرفتار ہونے والے ملزم طفیل نے گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑنے کا اعتراف کیا تھا، ملزم طفیل کے مطابق اس نے مارچ 2019 میں ساتھیوں کے ہمراہ گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑا، اور کمپلیکس سے 3 ایس ایم جی رائفل لے کر فرار ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں