لیہ : پنجاب میں میونسپل کمیٹی کا عملہ سرکاری پیٹرول رکشہ ڈرائیوروں کو فروخت کرنے لگا۔
ملک بھر میں کرپشن کی داستانیں کلرک سے 21 گریڈ کا افسر تک رقم کررہا ہے لیکن اب شہر کی صفائی پر مامور عملہ بھی کرپشن کے گورگھ دھندے میں شامل ہوگیا ہے۔
پنجاب کے شہر لیہ میں میونسپل کمیٹی کے شہر کی صفائی پر مامور عملے کو دیا جانے والا پیٹرول فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عملہ شہر کی صفائی کےلیے دیا جانے والا پیٹرول رکشہ ڈرائیوروں کو فروخت کررہا ہے، اے آر وائی نیوز نے سرکاری پیٹرول فروخت کرنے کی ویڈیو حاصل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 وارڈز میں صفائی کےلیے موجود رکشوں کو سرکاری پیٹرول بیچا جاتا ہے جب کہ عملہ رکشوں میں پیٹرول نہ ہونے کا بہانہ بناکر صفائی سے انکار کردیتا ہے۔