لاہور: تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کوکالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نہیں بلکہ بھرپور فراڈ کیا گیا۔
، انہوں نے کہا کہ پولنگ عملےکو باقاعدہ ٹریننگ دے کر دھاندلی کروائی گی، پولیس مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں کوکھلم کھلا پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت دیتی رہی جکبہ حق ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں تک کو اکثر جگہوں پر اندر نہ جانے دیا گیا، بعض امیدواروں کوتو باقاعدہ طور پر کئی گھنٹے حوالات میں بند کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ فراڈ شدہ الیکشن کو کسی صورت بھی تسلیم نہیں کیاجاسکتا اس لیے الیکشن کمیشن اپنی بدانتظامی کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کو کالعدم قرار دے۔